کراچی: سبز کچھووں کے 300 بچوں کو سمندر میں چھوڑ دیا گیا


میرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ نے سبز کچھووں کے 300 بچوں کو کراچی کے سمندر میں چھوڑ دیا ہے۔

انچارج ایم ٹی سی اشفاق میمن کے مطابق رواں سال 80 سبز کچھووں کے 8 ہزار انڈوں کو گھونسلے میں رکھا جا چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سبز کچھووں کے انڈوں سے بچے نکلنے کا دورانیہ 45 سے 60 دن پر محیط ہوتا ہے۔

اشفاق میمن نے یہ بھی کہا کہ افزائش نسل کےلیے آنے والی مادہ کچھووں کو ٹیگز بھی لگائے جاتے ہیں، اس سال کچھووں کے انڈوں کا ہدف 30 ہزار رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک مادہ 80 سے 110 کے قریب انڈے دیتی ہے، 1975سے اب تک 9 لاکھ کے قریب کچھوے سمندر میں چھوڑے جا چکے ہیں۔

اشفاق میمن نے کہا کہ سبز کچھووں کی واحد قسم سندھ، بلوچستان کے ساحلوں کا رخ کرتی ہے، ان کچھوں کی افزائش کا دورانیہ اگست کے وسط سے فروری کے وسط تک ہوتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں