الی ووڈ کی اداکارہ اندرا کرشنن نے فلم ’تیرے نام‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا ایک دلچسپ واقعہ سنا دیا۔
اندرا کرشنن نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 2003ء میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’تیرے نام‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان خان نے فلم کی شوٹنگ کے دوران میرے ساتھ ایک مذاق کیا تھا جس سے میں خوفزدہ ہو گئی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے فلم کے سین کے لیے سلمان خان کو تھپڑ مارنا تھا تاہم سلمان خان نے شوٹنگ کے دوران مذاق میں مجھے سے کہا کہ اگر مجھے تھوڑا سا بھی لگا ناں اندرا تو دیکھنا میں کیا کرتا ہوں، میں ہنگامہ مچا دوں گا۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ سلمان خان کی یہ بات سن کر خوفزدہ ہوگئی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میرے ہاتھ کانپنے لگ گئے تھے لیکن سین کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے میرے ساتھ بہت آرام سے کام کیا۔
اندرا کرشنن نے یہ بھی کہا کہ مجھے شوٹنگ کے دوران کبھی ایسا لگا ہی نہیں کہ یہ سلمان خان ہیں کیونکہ ان کی بات ہی الگ ہے۔