دلجیت دوسانجھ پر نسل پرستانہ تبصرہ، عدنان سمیع کی اینڈریو ٹیٹ پر تنقید


معروف بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ پر نسل پرستانہ تبصرہ کرنے کے بعد امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر اینڈریو ٹیٹ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں دہلی کنسرٹ کے دوران مداح کو اپنی جیکٹ کا تحفہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صرف چند لمحوں میں ہی وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں گلوکار کی مداح اور ان کے شوہر اس خوشی کے موقع پر جذباتی ہوتے نظر آئے۔

امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر اینڈریو ٹیٹ نے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے اس جذباتی لمحے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں کڑی کی بو ہو گی۔

اس نسل پرستانہ تبصرے پر عدنان سمیع اور دیگر سوشل میڈیا صارفین نے فوراً اینڈریو ٹیٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

عدنان سمیع نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلجیت دوسانجھ اور اینڈریو ٹیٹ کی تصاویر کا کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بالکل غلط کہا اس جیکٹ میں سے محبت کی خوشبو آ رہی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں