ایشوریہ رائے اور ابھیشک بچن کے درمیان آنیوالی نمرت کور نے خاموشی توڑ دی


بالی ووڈ سے وابستہ اداکارہ نمرت کور نے بلآخر اپنے اور ساتھی اداکار ابھیشیک بچن کے تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے اور ابھیشیک بچن کے تعلقات سے متعلق خبروں کی نہ تو تردید کی اور نہ ہی تصدیق۔

انہوں نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا کام تو کہنا ہے، میں چاہے کچھ بھی کر لوں لوگوں تو وہی کہیں گے جو وہ چاہتے ہیں۔

نمرت کور نے کہا کہ اس لیے میں ان کی باتوں سے زیادہ اپنے کام پر توجہ دینے کو ترجیح دیتی ہوں۔

شادیاں طویل عرصے نہیں چلتیں: نمرت کور

واضح رہے کہ اداکارہ نمرت کور کا مذکورہ بالا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے 2022ء کے ویڈیو کلپ میں ابھیشیک بچن اور نمرت کور کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں میزبان ابھیشیک سے بات چیت کے دوران کہتے ہیں کہ آپ کی اور ایشوریا رائے کی شادی کو تو تقریباً 15 سال ہو گئے مجھے یاد ہے آپ کی شادی مئی 2007ء میں ہوئی تھی۔

میزبان کی بات کو کاٹتے ہوئے ابھیشیک نے کہا کہ اپریل 2007ء میں ہوئی تھی اب 15 سال ہو گئے ہیں جس پر نمرت کور نے کہا کہ شادیاں اتنے طویل عرصہ نہیں چلتیں، یہ سن کر ابھیشیک نے اس تبصرے پر ساتھی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا اور وہاں موجود تمام افراد یہ سن کر ہنسنے لگے تھے۔

مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا، جس کے بعد اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور ان کے اور ابھیشیک کے تعلقات کی خبریں مزید زور پکڑنے لگی ہیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق؟

خیال رہے کہ رواں سال کے وسط سے ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان طلاق کی خبریں سرگرم ہیں، تاہم اس حوالے اس فنکار جوڑی نے واضح طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی۔

سوشل میڈیا صارفین مختلف تقریبات میں اس جوڑی کو علیحدہ علیحدہ دیکھ کر قیاس آرائیاں کرتے رہے ہیں کہ ان کی طلاق ابھیشیک کے دھوکے کی وجہ سے ہو گئی تو کبھی اس جوڑی کو شادی کی انگوٹھی پہنے دیکھ کر قیاس آرائیاں کرتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہے، حقیقت کیا ہے؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں