مریم نواز نے نواز شریف کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ کریم کا شکر آج نواز شریف صاحب کی خواہش پوری ہونے جا رہی ہے، یہاں کینسر کی ہر اسٹیج میں مبتلا مریض کا علاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کینسر اسپتال صرف پنجاب کے عوام کےلیے نہیں ہے، یہ ملک بھر کے عوام کے لیے ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب نے اپنے دل کے دروازے سب صوبوں کے عوام کےلیے کھول رکھے ہیں، میری والدہ مرحومہ اسی مرض کے سبب جانبر نہ ہوسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے پاس رکھا پیسہ صوبے کے عوام کا ہی ہوتا ہے، ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، اپنے بچوں کا دکھ جانتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں