بشریٰ بی بی پشاور، بنی گالہ یا زمان پارک، جہاں رہیں اُن کی مرضی ہے، زرتاج گل وزیر


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما زرتاج گل وزیر نے بشریٰ بی بی کی پشاور آمد پر اعتراض کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے باہر میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان بشریٰ بی بی کا ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی پشاور میں رہیں، بنی گالہ میں یا پھر زمان پارک میں یہ اُن کی مرضی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی، ن لیگی قائد نواز شریف کی طرح لندن تو نہیں بھاگیں گی، وہ پاکستان میں ہی رہیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں