فیصل آباد: جعلی پولیس مقابلہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو 2، 2 بار سزائے موت کا حکم


فیصل آباد میں عدالت نے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو 2، 2 بار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں 2018ء میں جعلی پولیس مقابلے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جعلی پولیس مقابلے میں 2 نوجوانوں کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

چاروں ملزمان کو فی کس20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

ملزمان میں ہیڈ کانسٹیبل اصغر علی، کانسٹیبل فلک شیر، فیصل اور رضاکار وقاص شامل ہیں۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزم اے ایس آئی جاوید اختر کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

مجرم پولیس اہلکاروں نے 8 اگست 2018ء کو موٹر سائیکل سوار ارسلان اور عثمان کو قتل کیا تھا۔

مجرمان نے دُہرے قتل کو پولیس مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں