والد کی وفات کے بعد سلمان خان راتوں کو ٹھیک سے سو نہیں پا رہے، ذیشان صدیق


بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر مرحوم بابا صدیق کے بیٹے ذیشان صدیق نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان والد کے انتقال کے بعد سے راتوں کو ٹھیک سے سو نہیں پارہے۔ 

بھارتی میڈیا سے بات چیت میں ذیشان صدیق نے بتایا کہ سلمان خان ان کا ہر وقت ساتھ دیتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “میرے والد اور سلمان بھائی ہمیشہ سگے بھائیوں کی طرح قریبی تھے۔ والد کے جانے کے بعد سے سلمان بھائی ہر رات مجھے کال کرتے ہیں اور وہ بھی اس واقعے سے پریشان ہیں۔”

خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی سیکیورٹی پر ان کے مداحوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور بابا صدیق کے قتل کے بعد یہ تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ بابا صدیق کے قتل کے بعد لارنس بشنوئی گروپ نے دھمکی دی تھی کہ جو بھی سلمان خان کی مدد کرے گا وہ انکے نشانے پر ہوگا۔

بعدازاں ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں