عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کیلئے مضبوط امیدوار، ذرائع


سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر بنائے جانے کا امکان ہیں، وہ اس عہدے کےلیے مضبوط امیدوار ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ عاقب جاوید سلیکشن کے ساتھ ہائی پرفارمنس سینٹر میں پلیئر ڈیولپمنٹ پر توجہ دیں گے۔

واضح رہے کہ عاقب جاوید لاہور قلندرز میں بھی پلیئر ڈولپمنٹ کیلئے کام کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے موجودہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ لگایا جاسکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں