روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری اس دورے کے دوران یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے رہنما عالمی سلامتی کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال بھی کریں گے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالمی سلامتی کے امور کے علاوہ فریقین دو طرفہ سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور دفاعی تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنما قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان تعاون پر بھی بات کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرگئی شوئیگو کا خیال ہے کہ روس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت داری کے تعلقات خاص طور پر اعتماد پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔