یومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی کو غیر مشروط طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور سے جاری بیان میں ایچ آر سی پی نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور اُن کے شوہر کی گرفتاری کی مذمت کی۔
ایچ آر سی پی کے مطابق دونوں کو سیکیورٹی رسک کے مبہم الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتاری انسانی حقو کی سرگرم ارکان کےلیے کم ہوتی گنجائش کا مظہر ہے۔
ایچ آر سی پی کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی کو فوری غیرمشروط طور پر رہا کیا جائے اور ان پر لگائے گئے الزامات واپس لیے جائیں۔
یاد رہے کہ آج اسلام آباد پولیس نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کو گرفتار کیا تھا۔ مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔