بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔  

علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کل علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے کیس کل مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی۔


اپنا تبصرہ لکھیں