پنجاب اسمبلی، حکومتی ارکان کا سڑکوں کی حالت زار پر تحفظات کا اظہار


پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومتی ارکان نے اپنے حلقوں کی سڑکوں کی حالت زار پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

ارکان اسمبلی کے تحفظات پر وزیر مواصلات صہیب بھرتھ نے ایوان میں جواب دیا اور کہا کہ ابھی چھ ماہ گزرے ہیں اگلے سال تک ان سب کا غصہ کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہاڑی اور جھنگ کو موٹروے سے ملا رہے ہیں، پورے پنجاب کی سڑکوں کو گوگل میپ پر ڈیجیٹلائز کرنے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ اپنے محکمہ سے کرپشن کم کرکے اسے مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرکے جاؤں گا، پہلے بند کمروں میں ٹینڈرنگ بندر بانٹ کمرے میں بیٹھ کر ہوتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹینڈرنگ پر 45 ارب روپے بچایا ہے تو وہ پیسہ حکومت کو واپس دیا، جو ہم نے پیسہ بچایا حکومت اس کو اسکولوں کالجوں اور اسپتالوں پر خرچ کرے گی۔

پینل آف چیئرمین سمیع اللّٰہ خان نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ کو دنیا اپنا رہی ہے، ای ٹینڈرنگ کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے، اس وقت ای ٹینڈرنگ میں پنجاب حکومت سب سے آگے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں