72سالہ ہالی ووڈ اداکار لیام نیسن، پامیلا اینڈرس کی محبت میں گرفتار، اظہار کردیا


 ہالی ووڈ کے معروف اداکار لیام نیسن 72 سال کی عمر میں ساتھی اداکارہ پامیلا اینڈرسن کی محبت میں مبتلا ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق لیام نیسن نے اپنی ساتھی اداکارہ 57 سالہ پامیلا اینڈرسن  کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔لیام نیسن نے اینڈرسن کے ساتھ کام کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہوئے انہیں ایک نہایت عمدہ ساتھی قرار دیا۔
ان کے مطابق، پامیلا میں عاجزی ہے اور وہ اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اب ڈیٹنگ سے دور ہو چکے ہیں اور رومانوی تعلقات کے حوالے سے آگے نہیں بڑھ رہے۔
دوسری جانب پامیلا اینڈرسن نے بھی لیام نیسن کو ایک شائستہ اور محترم ساتھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیٹ پر ان کا خاص خیال رکھتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں