بھارتی ایئرلائنز کو بم کی 50 دھمکیاں، پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا


بھارتی ایئرلائنز کو صرف اتوار کے روز بم کی 50 دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق اتوار 27 اکتوبر کو ہندوستانی ایئر لائنز کی طرف سے چلائی جانے والی کم از کم 50 پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

14 دنوں میں، ہندوستانی جہازوں کی طرف سے چلائی جانے والی 350 سے زیادہ پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جو کہ زیادہ تر سوشل میڈیا کے ذریعے دی گئیں۔

آکاسا ایئر نے اتوار کو کہا کہ اس کی 15 پروازوں کو سیکیورٹی الرٹ موصول ہوئے اور مکمل معائنہ کے بعد تمام طیاروں کو آپریشن کے لیے بحال کر دیا گیا۔

انڈیگو کو 18 پروازوں اور وستارا کو 17 پروازوں کے لیے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

دھمکیوں کے بعد انڈیگو کی کم از کم دو پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ اس کی پرواز 6E 133 (پونے سے جودھ پور) کو احمد آباد کی طرف موڑ دیا گیا تھا اور 6E 87 (کوزی کوڈ سے دمام) کو ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔

انڈیگو کے ایک بیان کے مطابقجن پروازوں کو سیکورٹی سے متعلق الرٹ موصول ہوئے ہیں، ان میں 6E 11 (دہلی-استنبول)، 6E 92 (جدہ-ممبئی)، 6E 112 (گوا-احمد آباد)، 6E 125 (بنگلور-جھارسوگوڈا)، 6E 127 امرتسر-احمد آباد) اور 6E 135 (کولکتہ-پونے) شامل ہیں۔

اس سے قبل ہفتے کے روز 33 پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ ہفتہ کو انڈیگو، ایئر انڈیا اور وسٹارا میں سے ہر ایک کی 11 پروازوں کو دھمکیاں موصول ہوئیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں