مہاراجا کی الحاق دستاویز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، راجا فاروق حیدر


سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مہاراجا کے الحاق کے دستاویز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں تقریب سے خطاب میں راجا فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارت کے جابرانہ قبضے کو اہل کشمیر نے 77 سالوں سے قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مہاراجا نے بھاگتے ہوئے الحاق کی دستاویز پر دستخط کیے، جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے نامساعد ترین حالات میں علم آزادی بلند رکھا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کمیٹی میں تمام جماعتوں کو شامل کیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو کشمیر کمیٹی کی سربراہی یا رکنیت دی جاتی ہے، جن کو کوئی جانتا نہیں۔

راجا فاروق حیدر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی مدد، حمایت نہ ہوتی تو ہمارا حشر اس وقت غزہ اور لبنان سے بھی بدتر ہوتا۔


اپنا تبصرہ لکھیں