امریکی انتخابات: لیونارڈو ڈی کیپریو کس کے حامی؟


ہالی ووڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو نے آئندہ ماہ ہونے والے امریکی صدارت کے لیے ڈیمو کریٹ امیدوار کی حمایت کر دی۔

غی رملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کی حمایت ظاہر کی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کو پہچنے والے نقصان سے نظریں نہیں پھیر سکتے، یہ ہماری معیشت کو تباہ کر رہی ہے، ہمیں اپنی معیشت، اس کرۂ ارض اور خود کو بچانے کے لیے ایک جرأت مندانہ قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

اداکار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل ان مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، اس کے برعکس ٹرمپ ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کا سبب بن رہے ہیں، اس لیے میں کملا ہیرس کو ووٹ دے رہا ہوں آپ بھی انہیں ووٹ دیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدارت اور کانگریس کے انتخابات میں 10 روز سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں