کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کے شہید بیٹے کی تصویر وائرل


غزہ میں اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کے بیٹے 8 سالہ ابراہیم کو شہید کردیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فلسطینی خاتون صحافی فاتن علوان نے ڈاکٹر حسام کے بیٹے کی تصویر شیئر کی، جسے دیکھ کر ہر کوئی افسوس کا اظہار کررہا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں کہا گیا کہ وہ ابھی صرف ایک بچہ تھا، اسرائیلی فورسز نے اُس کے والد سے بدلہ لیا، جنہوں نے اسپتال میں موجود مریضوں کو تنہا چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔

اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اُس کا معصوم بیٹا شہید کر دیا گیا۔

ڈاکٹر حسان ابو صفیہ نے اپنے بیٹے ابراہیم کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

اس سے قبل غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے اطلاع ملی تھی کہ اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان اسپتال میں تمام مرد طبی عملے کے ارکان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں زخمی اور بیمار افراد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک غزہ میں اسرائیلی فوج نے 42 ہزار 847 فلسطینیوں کو شہید اور 1 لاکھ 544 لوگوں کو زخمی کردیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں