کچے کے ڈاکوؤں نے 2 مغوی کمسن بچوں کی ویڈیو ریلیز کردی


شکارپور میں کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کیے گئے 2 کمسن بچوں کی ویڈیو ریلیز کی ہے۔ 

ویڈیو میں مغوی بچوں کو زنجیروں میں جکڑے اور روتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈاکوؤں نے بچوں کی بازیابی کےلیے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے۔

ورثاء کے مطابق دونوں بچوں کو ایک ماہ قبل اسکول سے واپسی پر اغواء کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی شکار پور شاہ زیب چاچڑ کا کہنا ہے کہ مغوی بچوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں