ایم ڈی کیٹ کا پیپر کیسے لیک ہوا؟ ایف آئی اے رپورٹ میں بڑا انکشاف


میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کا پیپر لیک ہونے سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ سامنے آگئی۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ جس نمبر سے لیک ہوا، وہ ایک ڈاکٹر کا ہے، تھرپارکر کے رہائشی ڈاکٹر کے موبائل فون کو تحویل میں لے کر فارنزک کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کے فون سے ڈیلیٹ کئے گئے میسج ریکور کیے گئے، ڈاکٹر نے 5 مختلف وٹس ایپ گروپ میں پرچہ شیئر کیا جبکہ ٹیسٹ پیپر دو نمبرز کو انفرادی طور پر بھی بھیجا گیا۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق اسکرین شاٹ کے شواہد سے ایک اور ڈاکٹر کے بھی شامل ہونے کی نشاندہی ہوئی، دستیاب پتے پر سرچ وارنٹ حاصل کرکے گئے لیکن وہاں وہ نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق سی ڈی آر اور دیگر کارڈ کی مدد سے تلاش کی گئی لیکن تاحال معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے 6 مشتبہ ملازمین کے موبائل فونز کی فارنزک بھی جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں