روس کا اعلیٰ سطح وفد اسرائیل پہنچ گیا، اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات متوقع


روس کا اعلیٰ سطح کا وفد اسرائیل پہنچ گیا، وفد کی آج اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے۔

روسی وفد کی اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

ادھر حماس کا وفد ماسکو پہنچ گیا، حماس کا وفد روسی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات کرے گا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 فلسطینی شہید جبکہ 132 زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 42 ہزار 847 فلسطینی شہید ہوچُکے ہیں۔

7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 1 لاکھ 544 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں