امریکی صدارتی انتخاب میں ٹکر کا مقابلہ متوقع، کملا ہیرس کو صرف ایک فیصد برتری


امریکی صدارتی الیکشن کے قریب آتے ہی مختلف پول نتائج بھی سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں۔ کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں ٹکر کا مقابلہ متوقع ہے، کسی بھی امیدوار کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہے۔

امریکا بھر میں کیے گئے سی این این کے ایک نئے پول کے مطابق حکمراں جماعت ڈیموکریٹک کی کملا ہیرس کو 48 فیصد ووٹرز کے ساتھ برتری حاصل ہے۔

جبکہ ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ 47 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے، ماہرین کے مطابق یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ اس صدارتی دوڑ میں کوئی واضح لیڈر موجود نہیں۔

دو فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ لیبرٹیرین کے چیس اولیور کو اور ایک فیصد کہتے ہیں کہ وہ گرین پارٹی کی امیدوار جل اسٹین کو ووٹ دینگے۔

کملا ہیرس اور ٹرمپ دونوں کو اپنے حمایتیوں کی اکثریت کی مثبت سپورٹ حاصل ہے۔ ٹرمپ کے 72 فیصد سپورٹرز کہتے ہیں کہ ان کی پسند ہیرس کے مقابلے میں ٹرمپ کےلیے زیادہ ہے، جب کہ ہیرس کے حامیوں  کی ایسی تعداد 60 فیصد ہے۔

یہ ووٹرز کے رویے میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔ اس سے قبل جولائی کے پول میں جب صدر بائیڈن دستبردار ہوئے اور ہیرس نے نامزدگی حاصل کی تو انکے حمایتی مثبت طور پر انکے سپورٹرز اور اینٹی ٹرمپ میں تقسیم تھے، جبکہ بائیڈن کے سپورٹرز نے پہلے ہونے والے پول میں بڑے پیمانے پر ٹرمپ کی مخالفت کا اظہار کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں