وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرز فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کی ہے۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ درخواست آر ایس ٹی سہولت کے تحت کی جا رہی ہے۔
خبر ایجنسی نے کہا کہ یہ سہولت کم اور درمیانی آمدن والے ممالک کو معاشی مشکلات سے بچانے میں استعمال ہوتی ہے۔