سعید شیخ کے لیے اعزاز، امریکا کے ون ورلڈ ایوارڈ برائے 2024 سے نواز دیا گیا


ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ کو ہیوسٹن میں ان کی گراں قدر فلاحی خدمات اور قابل تقلید قائدانہ کردار پر امریکا کے ون ورلڈ ایوارڈ برائے 2024 سے نواز دیا گیا۔

سعید شیخ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی امریکن اور جنوبی ایشیائی باشندے ہیں، یہ ایوارڈ انہیں ہیوسٹن کی سینٹ تھامس یونیورسٹی میں منعقدہ ون ورلڈ کانسرٹ کی سالانہ تقریب میں سسٹر سٹی ایسوسی ایشنز کی صدر Susan young نے دیا۔

تقریب میں رکن کانگریس ایل گرین اور ممتاز بزنس مین سید جاوید انور سمیت متعدد ممالک کے سفارت کاروں نے شرکت کی اور سعید شیخ کو ایوارڈ پر مبارک باد دی۔

رکن کانگریس ایل گرین نے بھی سعید شیخ کی قابل ستائش خدمات پر کانگریس کی تعریفی سند پیش کی۔

سعید شیخ اس سے قبل بھی اپنی قابل ستائش خدمات پر پریذیڈینشل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن کانگریس ایل گرین نے سعید شیخ کی انسانی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعید شیخ انسان کے روپ میں فرشتہ ہیں جو انسانیت کے درد اور خدمت کے جذبے سے مالا مال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعید شیخ نے اپنا وطن پاکستان چھوڑ کر امریکا میں سکونت اختیار ضرور کی لیکن انہوں نے آبائی وطن، مذہب، زبان اور کلچر سے اپنا تعلق قائم رکھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں