امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال


امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس کے دوران غزہ کی پٹی اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خطے میں جاری کشیدہ فضا بالخصوص غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ اور لبنان میں جاری عسکری کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی روک تھام اور اس سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی اور انسانی اثرات سے نمٹنے کیلئے کوششوں کا جائزہ لیا۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کرکے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں کمی لانے سمیت غزہ اور لبنان کی صورتحال پر گفتگو کی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج سعودی عرب پہنچے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں