پی آئی اے نجکاری کیخلاف پشاور میں مظاہرہ


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پریس کلب پشاور کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز اور سی بی اے خیبر پختونخوا نے مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے ملک اور قوم کا اثاثہ ہے، اس کی نجکاری نہ کی جائے۔

مظاہرین نے سوال اٹھایا کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے ملازمین کا کیا بنے گا؟

مظاہرین نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافہ کیا جائے اور میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ ادارے کے ڈیلی ویج ملازمین کو مستقل کیا جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں