پی ٹی آئی کا کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنا قابل افسوس ہے، احسن اقبال


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنا قابل افسوس ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی ارکان کو مشاورت میں شامل کرنے کی حتی الامکان کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی چیف جسٹس آف پاکستان کے نام کا آج ہی فیصلہ کرے گی۔ ہمیں دو تہائی اکثریت سے فیصلہ کرنا ہے، مطلوبہ تعداد پوری ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کمیٹی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذریعے آج ہی نیا نام وزارت پارلیمانی امور کو بھجوا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا کوئی بھی چیئرمین یا کنوینر نہیں ہے۔ ممبر چیئرمین بن جائے تو ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتا، اس لیے ایڈیشنل سیکریٹری کمیٹی کو چیئر کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں