جامعہ پنجاب میں احتجاجی مظاہرہ، 5 گارڈز اور ایک طالب علم زخمی


جامعہ پنجاب لاہور میں ہاسٹلز پر پولیس چھاپوں کیخلاف طلباء کے احتجاجی مظاہرے پر یونیورسٹی گارڈز نے دھاوا بول دیا، طلباء کے تصام میں 5 گارڈز اور ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

تصادم کا آغاز اس وقت ہوا جب مختلف طلباء تنظیموں کے ارکان فیصل آڈیٹوریم کے سامنے ہاسٹلز پر پولیس چھاپوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

جامعہ پنجاب کے گارڈز اور طلباء کے تصادم میں 10 یونیورسٹی گارڈز اور ایک طالب علم زخمی ہوا۔

پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلباء نے گارڈز پر پتھراؤ اور تشدد کیا، شیشےکی بوتلیں ماریں، تشدد کرنے والے طلباء کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق مشتعل طلباء نے متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے، سیکیورٹی گارڈز طلباء کو اشتعال انگیز تقریریں کرنے سے روک رہے تھے۔

ہاسٹل چھاپوں کیخلاف احتجاج کرنے والی طلباء تنظیموں کا مؤقف ہے کہ گارڈز نے ان کے پُرامن احتجاج پر بلاجواز حملہ کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں