آئی ایم ایف کی معاشی رپورٹ، پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں کمی کا امکان


عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024ء جاری کردی ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3 اعشاریہ 2 فیصد رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ مالی سال میں 2 اعشاریہ 4 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر 7 اعشاریہ 5 فیصد پر آنے کا امکان ہے جو گزشتہ برس 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی صفر اعشاریہ 9 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے جو گزشتہ مالی سال کے دوران منفی صفر اعشاریہ 2 فیصد تھا۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال مہنگائی کی اوسط شرح 9 اعشاریہ 5 فیصد رہے گی جبکہ گزشتہ برس یہ 23 اعشاریہ 4 فیصد رہی۔


اپنا تبصرہ لکھیں