سلمان خان سے زیادہ امیر بھارتی اسٹار کڈ کون؟


بالی ووڈ سے وابستہ امیر ترین اسٹار کڈ کا نام سامنے آ گیا ہے جو دبنگ اسٹار سلمان خان سے بھی زیادہ امیر ہیں۔

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ یہ اسٹار کڈ رنبیر کپور، عالیہ بھٹ یا پھر جونیئر این ٹی آر میں سے کوئی ہے تو آپ غلط ہیں، ان بھارتی ستاروں کا نام امیر اسٹار کڈ کی فہرست میں شامل تو ہے لیکن یہ سب سے زیادہ امیر نہیں ہیں۔

یہاں یہ واضح رہے کہ اسٹار کڈ کی اصطلاح فلمی اداکاروں اور فلم سازوں کے بچوں کے لیے ہوتی ہے، جنہیں نیپو بے بی کہتے ہیں، جو انڈسٹری میں اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے قدم رکھتے ہیں۔

بالی ووڈ سے وابستہ اداکار و فلم ساز راکیش روشن کے بیٹے ہریتک روشن اس وقت بھارت کے امیر ترین اسٹار کڈ ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہریتک روشن اس وقت مجموعی طور پر 31 سو کروڑ بھارتی روپے (370 ملین امریکی ڈالرز سے زائد) کے مالک ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنے ہم منصبوں عامر خان (18 سو کروڑ بھارتی روپے)، رجنی کانت (4 سو کروڑ بھارتی روپے)، سلمان خان (29 سو کروڑ بھارتی روپے)، سیف علی خان (12 سو کروڑ بھارتی روپے)، ابھیشیک بچن، رنبیر کپور (4 سو کروڑ بھارتی روپے)، عالیہ بھٹ (550 کروڑ بھارتی روپے) یہاں تک کہ جنوبی فلموں کے سُپر اسٹارز رام چرن (1340 کروڑ بھارتی روپے)، جونیئر این ٹی آر (5 سو کروڑ بھارتی روپے) اور پربھاس (3 سو کروڑ بھارتی روپے) کے مقابلے میں زیادہ امیر ہیں۔

واضح رہے کہ ہریتک روشن نے اتنی دولت فلموں سے نہیں بلکہ کاروباری سرمایہ کاری سے کمائی ہے۔

اگر فلمی معاوضے کی بات کی جائے تو ہریتک روشن فی فلم 85 کروڑ روپے تک وصول کرتے ہیں لیکن چوں کہ وہ اپنی فلموں کے انتخاب میں محدود رہتے ہیں اس لیے ان کی کمائی کا انحصار فلموں پر نہیں ہے بلکہ ان کی کمائی کا زیادہ تر انحصار ان کے ایک ہزار کروڑ روپے مالیت کے اسپورٹس ویئر برانڈ ایچ آر ایکس پر ہے۔

اس کے علاوہ ہریتک روشن دیگر کاروباری سرمایہ کاری اور اپنے والد کی پروڈکشن کمپنی میں بھی حصے دار ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں