گوہر رشید نے اپنی زندگی کے اہم راز سے پردہ اُٹھا دیا


پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید نے اہم راز سے پردہ اُٹھاتے ہوئے اپنی زندگی میں کسی خاص لڑکی کی موجودگی کا اعتراف کر لیا۔

حال ہی میں اداکار نے ساتھی فنکارہ و میزبان اشنا شاہ کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا اور ساتھ ہی اعترافِ محبت بھی کیا۔

دورانِ پروگرام میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا آپ سنگل ہیں؟

میزبان کے سوال کے جواب میں گوہر رشید نے ایک قہقہ لگایا اور پھر محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ نہیں میں سنگل نہیں ہوں۔

اداکار کا غیر متوقع جواب سن کر اُشنا شاہ ایک لمحے کے لیے چونک گئیں اور سوال کیا کہ کیا آپ نے یہ انکشاف پہلی بار آن ایئر میرے شو پر کیا ہے؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے گوہر رشید نے کہا ہاں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی زندگی میں موجود اس خاص لڑکی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ بہت بہترین شخصیت کی مالک ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ اب میں ان کے بغیر اپنی زندگی کا تصور نہیں کر سکتا، ان کے بارے میں اتنی باتیں کر سکتا ہوں کہ اس پر پورا شو ہو سکتا ہے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ گوہر رشید نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی زندگی میں موجود خاص لڑکی کون ہے اور کیا اس کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے۔

یاد رہے کہ اداکار اور ساتھی فنکارہ کبریٰ خان کی گہری دوستی اور قریبی تعلقات کو دیکھتے ہوئے کئی بار مداحوں نے ان دونوں کو شادی کا مشورہ دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں