امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پیر کو مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہوں گے تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
بلنکن کا یہ گیارہواں دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب اسرائیل نے غزہ اور لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بلنکن خطے کے رہنماؤں سے غزہ جنگ کے خاتمے، فلسطینی عوام کی بحالی اور اسرائیل حزب اللّٰہ تنازع کے سفارتی حل پر بات چیت کریں گے۔ بلنکن کے دورے کا آغاز اسرائیل سے ہو گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ پورے خطے میں غزہ جنگ کے خاتمے، تمام مغویوں کی رہائی اور فلسطینی عوام کی مشکلات کو کم کرنے پر زور دیں گے۔