ہالی ووڈ کی اداکارہ جینیفر لارنس ایک مرتبہ پھر ماں بننے والی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جینیفر لارنس اور ان کے شوہر کک مارونی نے اپنے دوسرے بچے کے استقبال سے پہلے عوامی طور پر محبت کا اظہار کیا ہے، اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
جینیفر لارنس اور کک مارونی 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کا ایک 2 سالہ بیٹا بھی ہے۔
2022 کے ایک انٹرویو میں، جینیفر نے پہلی بار ماں بننے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا “نیا آغاز” قرار دیا تھا۔
اب یہ جوڑا دوسرے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے، جو ان کےلیے خوشی کا ایک اور لمحہ ہے۔
خیال رہے کہ امریکی اداکارہ اور پروڈیوسر 34 سالہ جینیفر لارنس کی فلموں نے دنیا بھر میں 6 ارب ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔
وہ 2015 اور 2016 میں دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں اور 2013 میں ٹائم میگزین کی 100 بااثر لوگوں کی فہرست میں شامل کی گئی تھیں۔