ترمیم پر اتفاقِ رائے ہوچکا تھا، اتفاقِ رائے کے بعد جو شکایات سامنے آئیں ان کی مذمت کرتے ہیں، بلاول


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی کا ترمیم پر اتفاقِ رائے ہوچکا تھا، اتفاقِ رائے کے بعد جو شکایات سامنے آئی ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی خورشید شاہ کو شکایات کا جائزہ لینا چاہیے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے جائز مطالبات کل وزیراعظم کے سامنے رکھے، وزیر اعظم نے یقین دہانی کروائی تھی، اُمید ہے آج وہ مطالبات پورے کریں گے، ہم جلد ہی آئینی ترمیم منظور کروانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

بلاول نے ارکان کو یہ اشارہ بھی دے دیا کہ یہ ان کا اسلام آباد میں آخری ویک اینڈ ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں