سندھ بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق گردوں کے امراض، ہیپاٹائٹس اے، روبیلا، خسرہ اور ممپس کی ویکسین ناپید ہے، ٹیٹنس کے علاج کے لیے ٹیٹنس امیونو گلوبلین اور ریبیز سے بچاؤ کے لیے اینٹی ریبیز امیونو گلوبلین بھی ناپید ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیٹنس امیونو گلوبلین ٹیٹنس کے انفیکشن روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور بر وقت ویکسینیشن نہ ہونے سے ٹیٹنس 30 سے 40 فیصد کیسز میں موت کا سبب بھی بنتا ہے۔