امریکا کا اسرائیل کو فراہم کردہ تھاڈ دفاعی سسٹم کوئی بڑی چیز نہیں، ایران


ایران کے وزیر دفاع جنرل عزیز نصیر زادہ کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو فراہم کردہ تھاڈ فضائی دفاعی سسٹم کوئی بڑی چیز نہیں۔ 

عرب میڈیا کے کابینہ اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل عزیز نصیر زادہ نے کہا کہ تھاڈ دفاعی نظام اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم ہے جسے اسرائیل نے پہلے سے نصب کیا ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تھاڈ دفاعی نظام کو نفسیاتی جنگ کا حصہ سمجھتے ہیں اور یہ معاملہ ہمارے لیے کوئی باعث تشویش نہیں۔ اسرائیلی حکومت کی دھونس دھمکیاں بھی کوئی نئی بات نہیں ہیں اور ہمیشہ رہی ہیں۔

جنرل عزیز نصیر زادہ نے کہا کہ امریکا نے گزشتہ دنوں مزید تھاڈ دفاعی سسٹم کی بیٹریاں نصب کرنے کی اسرائیلی حکومت کی درخواست منظور کرلی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں