ویوین رچرڈز نانا بن گئے، مسابا گپتا کے ہاں بیٹی کی پیدائش


مشہور فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا اور اداکار ستیادیپ مشرا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس خوشخبری کا اعلان جوڑے نے ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں اُنہوں نے اپنی بچی کے ننھے پاؤں کی تصویر شیئر کی۔

مسابا اور ستیادیپ نے بتایا کہ ان کی پہلی بیٹی 11 اکتوبر 2024 کو پیدا ہوئی۔ انہوں نے پوسٹ میں “11.10.24” لکھا اور ایک نظر بد سے بچاؤ کی علامت والا ایموجی بھی شامل کیا۔

جوڑے نے ایک مونوکروم تصویر شیئر کی جس میں ان کی بچی کے ننھے پاؤں نظر آرہے ہیں۔

پوسٹ میں پس منظر میں چاند کی تصویر بھی موجود تھی، جبکہ انکے اعلان میں لکھا تھا، “ہماری بیٹی ایک خصوصی دن پر آئی۔ 11.10.2024۔ مسابا اور ستیادیپ۔”

اس پوسٹ کے فوراً بعد مداحوں اور مشہور شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ مسابا گپتا لیجنڈری ویسٹ انڈین کھلاڑی سر ویوین رچرڈز اور نینا گپتا کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے ستیادیپ سے جنوری 2023 میں شادی کی تھی۔

عدالت میں سادگی سے ہونے والی اس شادی میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی، جس میں مسابا کی والدہ نینا گپتا اور والد ویو رچرڈز بھی شامل تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں