وہاب ریاض اور عثمان واہلہ میں لفظی جنگ شروع ہوگئی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ اور سابق ٹیم مینجر اور سلیکٹر وہاب ریاض آمنے سامنے آگئے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈ اسامہ میر کے این او سی پر عثمان واہلہ اور وہاب ریاض نے ایک دوسرے پر لفظی وار شروع کر دیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پروگرام میں وہاب ریاض نے اسامہ میر کو این او سی نہ دینے پر عثمان واہلہ کو کھری کھری سنا دیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ اسامہ میر نے این او سی کےلیے متعدد بار عثمان واہلہ سے رابطہ کیا تاہم عثمان واہلہ نے اسامہ میر کی درخواست کو اگنور کیا۔

وہاب ریاض کے الزام پر عثمان واہلہ بھی میدان میں آگئے اور وہاب ریاض کے الزامات کی تردید کر دی۔

عثمان واہلہ نے لکھا کہ اسامہ میر سے اس حوالے سے بات ہوئی اور وہ یکطرفہ الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

عثمان واہلہ کے جواب پر وہاب ریاض نے عثمان واہلہ کو سب کچھ سامنے لانے کی دھمکی دیتے ہوئے لکھا کہ تمام اسکرین شاٹس اور ای میلز جھوٹ نہیں بولتے ہیں تمام اسٹوری بتاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے، صرف اسی سوال کا جواب دیا جو پوچھا گیا تھا اور اگر کوئی اس کی تردید کرتا ہے تو میں تمام ثبوت انہیں فراہم کر دوں گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں