خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ آئی جی کو اعتماد میں لیے بغیر پیش کیا گیا


خیبر پختون خوا پولیس ایکٹ آئی جی پولیس کو اعتماد میں لیے بغیر کابینہ اجلاس میں پیش کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختون خوا نے کابینہ اجلاس میں بھی ایکٹ کی مخالفت کی۔

آئی جی خیبر پختون خوا نے اجلاس میں کہا کہ ایسا کرنے سے محکمۂ پولیس کو نقصان ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹ کی منظوری کے خلاف پولیس لائنز میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ کا لاحہ عمل طے کیا جائے گا، ترمیمی ایکٹ سے پولیس کا اختیار بیوروکریسی کے پاس چلا جائے گا جس کے باعث پولیس میں تشویش ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹ میں ترمیم سے محکمۂ پولیس میں سیاسی مداخلت ہو گی، ایکٹ کی منظوری پر چند پولیس افسران نے طویل چھٹی لینے کی تیاری شروع کر لی، معاملے پر پولیس افسران نے آئی جی، اسپیکر اور وزیرِ اعلیٰ کے پی سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ملاقات میں پولیس افسران اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے اور ایکٹ پر غور کے لیے حکومت، اپوزیشن اور پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی بنانے کی تجویز دی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں