غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے، لبنان اور یمن کے بعد، اسرائیل اب شام پر حملے کے لیے نئے بہانے تلاش کر رہا ہے۔
عربی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی حکومت نے الزام لگایا ہے کہ حزب اللہ لبنان سے شام میں اسلحہ منتقل کر رہی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرحد کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ہے اور اب وہ بین الاقوامی سرحدی گزرگاہ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جہاں ہزاروں افراد لبنان سے شام جا رہے ہیں۔
بائیڈن نے ایران کے جوہری اثاثوں پر اسرائیلی حملے کی حمایت نہیں کی۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ اس گزرگاہ کو جنگی ساز و سامان منتقل کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
اسرائیلی حکومت نے لبنانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ان گاڑیوں کی تلاشی لے۔
یہ صورتحال ایک خطرناک پیغام بھیجتی ہے، کیونکہ اسرائیلی فورسز نے ماضی میں کئی بار شہری علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ انہوں نے پچھلے سال تین ممالک پر براہ راست حملے بھی کیے ہیں۔