یو یو ہنی سنگھ نے پاکستان آنے سے متعلق بتا دیا


بھارتی معروف پنجابی ریپر، گلوکار و موسیقار یو یو ہنی سنگھ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

حال ہی میں آئیفا ایوارڈز 2024ء کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد دبئی میں کیا گیا، جس کے ریڈ کارپٹ کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

وائرل ویڈیو کلپ میں حال ہی میں پاکستان کے مشہور گلوکار وہاب بگٹی اور سندھی لوک گلوکارہ صاحبان کے ساتھ سے اشتراک کرنے والے بھارتی پنجابی ریپر سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے پاکستانی مداحوں کو کیا کہنا چاہتے ہیں؟

صحافی کے سوال پر ہنی سنگھ نے کہا کہ ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ دعائیں کریں کہ میں جلد ہی پرفارم کرنے پاکستان آؤں۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارتی پنجابی ریپر اپنے پاکستانی پسندیدہ فنکاروں کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب مہدی حسن، غلام علی، بٹ صاحب، علی اعظمت، عاطف اسلم، مہوش حیات، صنم ماروی، منصور ملنگی، اللّٰہ دتہ وغیرہ پسند ہیں۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ہنی سنگھ نے کہا کہ میں 12 سال سے دبئی میں کنسرٹ کر رہا ہوں، جس میں پاکستانی مداحواں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے، جو یہ کہتی ہے کہ ہمارے پاس پیسے ہیں، ہم تو ٹکٹ خرید کر دبئی میں کنسرٹ میں آ جاتے ہیں لیکن پاکستان میں کئی ایسے فینز ہیں جو یہاں نہیں آ سکتے، ان کے لیے پاکستان آئیں۔

صحافی کے سوال پر انہوں نے تصدیق کہ اگلے سال پہلی بار انگلینڈ ٹور کر رہا ہوں، اس کے بعد اگر وقت ملا اور پاکستان بلائے گا تو ضرور آؤں گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں