ایک ہی وقت میں کئی بوائے فرینڈز رکھے، اداکارہ کالکی کیکلاں


بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کالکی کیکلاں نے کہا ہے میں نے ایک ہی وقت میں کئی بوائے فرینڈز رکھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ کالکی کیکلاں نے بتایا کہ انہوں نے ایک وقت میں پولیامورس (ایک ساتھ کئی لوگوں کے ساتھ تعلقات رکھنے) تعلقات کو اپنایا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ شادی شدہ ہیں اور ایک بچی کی ماں ہیں، تو اس قسم کے تعلقات کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہے، لیکن ماضی میں انہوں نے اس زندگی کا تجربہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اُس وقت سنجیدہ تعلق میں دلچسپی نہیں رکھتی تھی، اس لیے ان تعلقات کو ایک تجربے کے طور پر لیا۔

خیال رہے کہ کالکی کیکلاں مشہور فلم ساز انوراگ کشیپ کی سابقہ اہلیہ بھی ہیں، دونوں کی شادی 2011 میں شروع ہوکر 2015 میں اختتام پذیر ہوئی، اس وقت اپنے شوہر ہرش برگ کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور دونوں کے ہاں ایک بیٹی بھی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں