مہیش بھٹ نے میرا گانا کاپی کرنے پر معافی مانگی ، وارث بیگ


 لاہور: گلوکار وارث بیگ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے سینئر فلم میکر مہیش بھٹ نے میرا گانا کاپی کرنے پر معافی مانگی تھی۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں گلوکار وارث بیگ نے کہا کہ مہیش بھٹ نے میرا گانا کاپی کرکے اپنی ہٹ فلم ‘ مرڈر’ میں شامل کیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے بغیراجازت گانا لینے پر معافی مانگی تھی۔ مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ یہ گانا پاکستانی آرٹسٹ کا ہے۔

وارث بیگ نے مزید کہا میرے متعدد گانے لوگوں نے کاپی کیے ہیں۔ اگر کوئی میرا گانا کاپی کرتا ہے تو میں برا نہیں مانتا۔ اب تو یوٹیوب کاپی کرنے والے کو اسٹرائیک بھیجتا ہے لیکن جس دور میں ہم کام کرتے تھے تب ایسا کوئی سسٹم نہیں تھا۔ میرے بہت سے گانے بالی ووڈ کی فلموں میں کاپی ہوئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں