سرمایہ کاری کیلیے چینی کمپنیوں کی پاکستان آمد خوش آئند ہوگی، علیم خان


  اسلام آباد: وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیےاہم چینی کاروباری کمپنیوں کی منتقلی خوش آئندہوگی، چین سے تعلیم،ٹیکنالوجی اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ سرمایہ کاری کریں گے۔

وزارتِ نجکاری و سرمایہ کاری کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں 25 اہم چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیےمشترکہ بزنس کانفرنس  کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔  اس موقع وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پاکستانی آبادی میں 70 فیصد نوجوان کاروبار کیلیے بہتر لیبر اور زیادہ صارفین مل سکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ  آئی ٹی کی بہتر فورس موجود، شمالی امریکا اور یورپ سے نسبتاً70 فیصدکم لاگت آئےگی، پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑاملک، تعاون اور کاروبار کیلیے موزوں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت اور لائیوسٹاک میں بہتری لا کر خطے میں  کاروباری سرگرمیوں کامرکزبن سکتےہیں، پاکستان میں تانبے کے ساتویں بڑے اور کوئلے کے دوسرے بڑے ذخائر موجود ہیں،امریکا،یورپی یونین اور برطانیہ سمیت پاکستان کو مختلف ممالک کی مارکیٹ تک رسائی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں