پیپلز پارٹی آئینی عدالت کی حمایت کرتی ہے، شرجیل میمن


وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئینی عدالت کی حمایت کرتی ہے تاکہ لوگوں کو جلد انصاف فراہم کیا جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کے حساب سے متبادل توانائی کی پاکستان سسٹینبلٹی ویک کی نمائش اہم اقدام ہے، اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ساراسال ایسے ایونٹس ہونے چاہیئے تاکہ پورے پاکستان سے یہاں لوگ آئیں۔

وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ آئینی عدالتیں بنے تاکہ عوام کو جلد انصاف ملے اور لوگوں کو انصاف کے حصول کے لیے 25، 25 سال کا وقت نہ لگے، پیپلز پارٹی آئینی عدالت کی حمایت کرتی ہے، ہم آئینی عدالت کسی شخص کے لیے نہیں بلکہ سسٹم کی بہتری کے لیے چاہتےہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں