’خاموش وباء‘ کے متعلق سائنس دانوں کا انتباہ


مانچسٹر: سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ فنگل انفیکشنز تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اور ان کی دواؤں سے مزاحمت کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو مستقبل میں ’خاموش وباء‘ ثابت ہوسکتے ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے مالیکیولر بائیولوجسٹ نورمن وین ریجن نے تنبیہ کی ہے کہ اس فوری مسئلے کو عالمی صحت کے تناظر میں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

نورمن کے مطابق فنگل پیتھوجنز اور ان کی اینٹی فنگل ادویات کے خلاف بڑھتی مزاحمت پر توجہ دینی پڑے گی۔ اگر یہ رجحان جاری رہا تو کچھ انفیکشنز مزید مہلک ہو سکتے ہیں۔

نورمن وین ریجن کے ساتھ کام کرنے والی محققین کی بین الاقوامی ٹیم نے حکومتوں، تحقیقی اداروں اور دوا ساز کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی توجہ کا دائرہ کار بیکٹیریا سے آگے بڑھائیں۔

سائنس الرٹ کے مطابق سائسن دانوں نے دباؤ ڈالا ہے کہ فنگل انفیکشنز کو اکثر گلوبل اینٹی مائیکروبائل ریزسٹنس اکثر علیحدہ کر دیا جاتا ہے۔ اگر فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو مستقبل قریب میں بڑے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں