ورون دھون نے ’مہنگے ترین‘ ناشتے کی ویڈیو شیئر کر دی


بھارتی معروف اداکار ورون دھون نے اپنے مہنگے ترین ناشتے کی ویڈیو مداحون کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی صبح کا پہلا کھانا دکھا رہے ہیں۔

ویڈیو میں ورون دھون کا کہنا ہے کھانے کے لیے یہ اس وقت سب سے مہنگی ترین چیز ہے، کٹے ہوئے پیاز کے ساتھ پوہا۔

ورون دھون کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھارتی روایتی، مشہور مگر سادہ اور سستی سی ڈش پوہا کھا رہے ہیں اور ساتھ میں چوپ کی ہوئی پیار رکھی ہے۔

اسکرین گریب بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
اسکرین گریب بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
اسکرین گریب بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
اسکرین گریب بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

واضح رہے کہ اداکار ورون دھون اپنے ناشتے کو مہنگا ترین اس لیے کہہ رہے ہیں کہ آج کل بھارت میں پیاز کی قیمت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر ناسک، دہلی، ناگ پور اور سورت میں پیاز کی قیمتیں قابو میں لانے کے لیے حکومت سر توڑ کوششیں کر رہی ہے مگر پیاز کی قیمت کو پر لگے ہوئے ہیں۔

بھارت میں پیاز کی قیمت پر ناصرف عام عوام بلکہ بالی ووڈ اداکار بھی پریشان نظر آ رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں