بنگلادیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کا گرین سگنل مل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی لیگ کے رہنما اور آل راؤنڈر پر ڈھاکا میں 23 اگست کو گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا، مقتول کے والد نے شکیب الحسن پر مقامی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
دورہ پاکستان کے دوران شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ٹیم ہمراہ وطن واپس روانہ نہیں ہوئے تھے بلکہ انگلینڈ چلے گئے تھے بعدازاں بھارت کیخلاف سیریز لندن سے دہلی پہنچے اور ٹیم کو جوائن کیا۔
انہوں نے کہا کہ انجری یا خراب فارم کی وجہ سے منتخب نہ ہونا الگ چیز ہے، ویسے ان کے کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ حکومتی لاء ایڈ وائزر شکیب الحسن کے وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا کہہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے اکتوبر میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے، بنگلادیش جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ٹیسٹ 21 اور دوسرا ٹیسٹ 29 اکتوبر سے شیڈولڈ ہے۔