بھارتی گلوکارہ کا 27 سال کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا حریف پرزہردینے کا الزام


 ممبئی: بھارت کی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو کچھ روز اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ رخسانہ بانوبیکٹریا کے باعث ہونے والی بیماری اسکرب ٹائفس کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ رخسانہ بانو کو 27 اگست کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

گلوکارہ کی بہن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 15 روز قبل شوٹنگ کے دوران جوس پینے سے رخسانہ کی طبیعت خراب ہوئی تھی اور نہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔ انہیں پہلے بھی دھمکیاں مل چکی تھیں۔ رخسانہ بانو کی والدہ اوربہن نے الزام لگایا کہ رخسانہ کو حریف گلوکار نے زہردیا تاہم انہوں نے گلوکار کا نام نہیں بتایا۔


اپنا تبصرہ لکھیں