ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں برانز میڈل حاصل کرنیوالی ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (بی ایس بی) اور ہاکی فیڈریشن حکام ٹیم کا استقبال کریں گے۔
قومی ٹیم نے کوریا کو ہراکر ایشین چیمپئنزٹرافی میں تیسری پوزیشن اپنے نام کی تھی جبکہ سیمی فائنل میں چین سے شکست سے دوچار ہوئی تھی۔
دوسری جانب ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ لڑکوں نے اچھی پرفارمنس دی تاہم پنالٹی شوٹ آؤٹس، پنالٹی کارنرز سمیت دفاع کو بہتر کرنے پر فوکس کرنا ہوگا۔
اس ایونٹ میں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی جائے گی تاکہ آئندہ ایونٹ میں گولڈ میڈل کیساتھ وطن واپس آئیں۔